پاک فوج کا خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں مزدوروں کے اغوا میں ملوث دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے، جب کہ 5 مزدوروں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 26 جون کو ضلع کرم میں 16 مزدوروں کو نامعلوم دہشت گردوں نے اغوا کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اغوا کیے گئے 10 مزدروں کو 27 جون کو رہا کیا گیا جبکہ 1 کی لاش ملی تھی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مغوی 5 مزدروں کی بازیابی کے لیے سیکیورٹی فورسز نے کئی آپریشنز کیے جو خفیہ اطلاعات پر نامساعد موسمی حالات میں کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 13 جولائی ایک آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ آپریشن میں کیپٹن باسط علی اور سپاہی حضرت بلال نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 15 جولائی کو 5 مغوی مزدوروں کو بازیاب کروایا جبکہ دہشت گردوں کے خلاف علاقے میں آپریشن جاری ہے
Discussion about this post