اسٹاک ہوم میں ہونے والی پریس کانفرنس میں جاپانی سائنس دان سینکورہ منابے ،جرمنی کے کلوس حیسلمین اور اطالوی سائنس دان گیورگیو پیرسی کو نوبل انعام کا حقدار ہونے کا اعلان کیا گیا۔ گراں قدر ایوارڈ ان تینوں سائنس دانوں کو انسانی جسم میں پیچیدہ جسمانی نظام کو سمجھنے کی خدمات پر ملا ہے ۔ سینکورہ منابے اور حیسلمین کی تحقیق کی بدولت ناصرف زمین کے ماحولیاتی نظام کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملی بلکہ اُن سے مستقبل میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور تپش کی زیادہ درست انداز میں پیش گوئی کرنے میں معاونت ملے گی۔ اسی طرح گیورگیو پیرسی نے یہ اس بات کی آگاہی دی کہ کوئی فطری نظام کس طرح مختلف تبدیلیوں سے گزرتا ہے اور میں کتنے اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔
Discussion about this post