ترک صدر نے’ٹوئٹر‘ پرایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے، جسے اب تک 25لاکھ سے زیادہ صارفین دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو میں صدارتی محل کے میدان میں طیب اردگان اپنے کئی وزرا اور مشیروں کے ساتھ باسکٹ بال میچ کھیل رہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ ترک صدر نے لکھاکہ وزرش صحت کے لیے بہت ضروری ہے، وہ ہفتے مین تین دن ورزش کرتے ہیں۔جس سے پھرتی بھی آتی ہے۔ درحقیقت طیب اردگان نے عوام کو مشورہ دیا کہ صحت مند طرز زندگی کو یقینی بنانے کے لیے کوئی بھی کھیل کھیلا جائے۔ ویڈیو میں ترک صدر کے ساتھ وزیر صنعت و ٹیکنالوجی، وزیر یوتھ اینڈ اسپورٹس، وزیر ثقافت کے علاوہ کئی مشیران نظر آرہے ہیں۔ اب یہ میچ کون جیتا، اس بارے میں طیب اردگان نے نہیں بتایا۔
Sağlık için spor yapmak çok çok önemli. Ben de haftada üç gün spor yapmaya gayret ediyorum. Harekette bereket vardır. 🏀 pic.twitter.com/7sDmQV7MSp
— Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) October 3, 2021
ترک صدر کے بارے میں تو یہ مشہور ہے کہ وہ کھیلوں سے خاص رغبت رکھتے ہیں۔کئی بار وہ باقاعدہ فٹ بال میچ میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں۔ جبکہ باکسنگ کو بھی پسند کرتے ہیں لیکن کہا جاتا تھا کہ فٹ بال میچز میں ان کی دلچسپی عروج پر رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فٹ بال کے مقابلے کہیں بھی ہوں، طیب اردگان انہیں خاص طور پر دیکھتے ہیں۔
Discussion about this post