بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشکاف کیا ہے کہ اپنی آنے والی نئی فلم ” لال سنگھ چڈھا” کی ریلیز سے پہلے ہی فلم انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا، عامر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں نے گھروالوں کو بتادیا کہ میں اب سے کوئی فلم نہیں کروں گا۔ نہ میں اداکاری کروں گا اور نہ ہی کوئی فلم پروڈیوس کروں گا۔ اب میں صرف آپ سب کے ساتھ اپنا وقت گزارنا چاہتا ہوں۔
اداکار کے مطابق میرے اس فیصلے سے میری سابقہ اہلیہ کرن راؤ آبدیدہ ہوگئی تھیں، انہوں نے مجھے ایسا کرنے سے روکا اور فیصلے پر نظر ثانی کرنے کو بھی کہا۔ کرن راؤ اور بچوں کا کہنا تھا کہ آپ میں پورا سینما بستا ہے آپ ایسا مت کرو۔ اداکار کے مطابق یہ فیصلہ ان کے لیے بہت مشکل ترین تھا جو انہوں نے دو سال قبل لاک ڈاؤن کے دوران کیا۔ اس وقت کسی کو اس لیے نہیں بتایا کہ لوگ ان کی فلم لال سنگھ چڈھا کی تشہیر نہ سمجھے۔
Idea of India | When Aamir wanted to quit Film Industry..!
Sumit Awasthi @awasthis in Conversation with Aamir Khan https://t.co/zjiKcHJXW5 #ABPIdeasOfIndia #OpenMinds #AamirKhan pic.twitter.com/gMcjJx51PO
— ABP LIVE (@abplivenews) March 26, 2022
عامر خان نے مزید کہا کہ وہ ویسے بھی تین سے چار سال بعد فلمیں بناتے ہیں، اس لیے جب ان کی آنے والی فلم ریلیز ہوگی تو سب سوچیں گے کہ ‘میں ایک دو سال کے لیے پھر باہر ہوں، تب تک میں انڈسٹری چھوڑ دوں گا اور کسی کو پتہ نہیں چلے گا۔
دنگل اداکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان دو سال میں بہت کچھ ہوا، انڈسٹری چھوڑ کر واپس آیا لیکن اس سے قبل ہی میں اپنی نئی زندگی کا آغاز کرچکا ہوں، اپنی بیٹی ایرا کے ساتھ 2 ماہ کام کیا اور آگے بھی یہی پلاننگ ہے۔
گفتگو کے اختتام پر اداکار عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے کہ میرے چاہنے والے اس خبر سے دنگ رہ گئے ہیں لیکن مجھے اب اپنے خاندان کے لیے وقت چاہیے میرے بھی دوست ہیں اور میں نے دل سے انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Discussion about this post