کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں شہری کی جانب سے ایک درخواست جمع کرائی گئی، جس میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وہ معروف اینکر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی اچانک موت پر تشویش ہے۔ اسی لیے پوسٹ مارٹم کرایا جائے۔ جس پر عدالت نے صبح دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے اب پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین کے بچوں نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکارکردیا تھا۔ عامر لیاقت حسین 9 جون کو انتقال کرگئے تھے۔
Discussion about this post