پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔ شرکا کو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ساتھ ہی پیشہ ورانہ امور اور قومی سیکوریٹی چینجز سے بھی آگاہ کیا گیا۔ کانفرنس میں پاک فوج کے خلاف کچھ حلقوں کے حالیہ پروپیگنڈا کا نوٹس لیا گیا اور اس مہم کی روک تھام پر بھی اظہار خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک فوج اپنی ذمے داریوں سے آگاہ ہے۔ پاک فوج ہر طرح کے حالات میں تمام اندرونی و بیرونی خطرات میں ملکی دفاع کرے گی اور قانون کی حکمرانی کو ہر قیمت پر برقرار رکھے گی۔ فارمیشن کمانڈرز نے دو ٹوک لفظوں میں کہا گیا کہ پروپیگنڈا مہم چلانے والوں تک پہنچ گئے ہیں۔ جو بھی ہوجائے، فوج ، قومی سلامتی پر کبھی کمپرومائز نہیں کرے گی ۔ پروپیگنڈے کا مقصد معاشرے اور ادارے کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک بار پھر اس عزم کا ارادہ کیا گیا کہ پاک فوج ملکی حفاظتی کے لیے ہمیشہ ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور مستقبل میں بھی رہے گی۔ فارمیشن کمانڈرز نے پاکستان کے آئین اور قانون کی سربلندی کے فیصلوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
Discussion about this post