سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ویڈیو پیغام میں اعلان کیا ہے کہ وہ لانگ مارچ کے ذریعے اسلام آباد میں عوام کا سمندر لے آئیں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ اُن کی حکومت کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا، جس کے نتیجے میں بدعنوان افراد کو ملک پر مسلط کیا گیا۔ ان کے مطابق کابینہ کے 60 فی صد وزرا ضمانت پر ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی تیاری کا آغاز چاند رات سے ہوگا۔ یہ لانگ مارچ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ ہر پاکستانی کے لیے ہوگی، جو اس میں شریک ہوں گے۔ ساری دنیا کو بتانا ہوگا کہ پاکستانی زندہ قوم ہے۔ اُن کے مطابق اسلام آباد کی مارچ پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑا مارچ ہوگی۔ پاکستان کا فیصلہ عوام کریں گے۔
Discussion about this post