تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی اپیل میں استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ کے 7 اپریل کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ عمران خان کے مطابق اس فیصلے میں کئی سقم ہیں، جن پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ نے 7 اپریل کو عدم اعتماد کی تحریک پر 9 اپریل کو ووٹنگ کرانے کا حکم دیا تھا۔ اسمبلی کی کارروائی کے دوران ڈپٹی اسپیکر نے آئین کے آرٹیکل 5 پر عمل درآمد کیا۔ عمران خان کا موقف ہے کہ سربراہ حکومت کا ڈپٹی اسپیکر کے اقدامات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
Discussion about this post