تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر الیکشن کی تاریخ دی جائے اور ساتھ ہی اسمبلیاں تحلیل کی جائیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد مارچ کس دن ہوگی، اس کا فیصلہ 25 سے 29 مارچ کو پارٹی کی کور کمیٹی اجلاس میں ہوگا، جو کہ پشاور میں ہورہی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت پر تنقید کی۔ اُن کے مطابق حکومت کرپشن کے کسیز ختم کرانا چاہتی ہے۔ اگر ملک کا درد نہ ہوتا تو کبھی بھی انتخابات کا مطالبہ نہیں کرتےلیکن اس حکومت کا قیام زیادہ دیر تک رہا تو پاکستان تباہ ہوجائے گا۔ حکومت دعوے کرتی رہی ہے کہ وہ باصلاحیت ہے لیکن حکومت ملتے ہی ان کے ہاتھ پیر پھول گئے ہیں اور کوئی فیصلہ نہ کرنے پر آج ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ بھاگے بھاگے پھر رہے ہیں، حکومت ان سے سنبھالی نہیں جارہی۔ اب نیشنل سیکوریٹی کی میٹنگ بلا کر اہم فیصلے کرکے سارا ملبہ کسی اور پر ڈالنا چاہتے ہیں۔ اُنہوں نے اس بات کا بھی شکوہ کیا کہ جنوبی پنجاب سے بہت زیادہ لوٹے نکلے لیکن وہ آج سب کے سب نااہل ہوگئے۔ اسلام آباد میں عوام کا سمندر آنے والا ہے۔
Discussion about this post