برطانوی نیوز چینل اسکائی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ روس، امریکا اور چین کے ساتھ پاکستان کے مفاد کے اعتبار سے تعلقات چاہتے ہیں۔ عوام نے انہیں اس لیے منتخب کیا تھا تاکہ وہ اس ملک کو درست راہ پرلائیں لیکن بدقسمتی سے سازش کرکے انہیں اقتدار سے محروم کردیا گیا۔ عمران خان نے ایک بار پھر دہرایا کہ وہ انہوں نے یوکرین پر حملے کی حمایت نہیں کی۔ مقبوضہ کشمیر، پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ متنازعہ مسئلہ ہے۔ بھارت کو پابند کیا جانا چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے۔ مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ افراد کو شہید کیا جاچکا ہے لیکن کسی نے بھارت کی کوئی مذمت نہیں کی۔ یہ دہرا معیار قبول نہیں۔
Discussion about this post