تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

غداری کی ہے تو ثبوت لائیں، شہباز شریف

by ویب ڈیسک
اپریل 5, 2022
غداری کی ہے تو ثبوت لائیں، شہباز شریف
Share on FacebookShare on Twitter

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی آیس آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم نے غداری کی ہے تو ثبوت سامنے لائیں۔ اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے منٹس دیکھے اور دست خط بھی کیے۔ کیا کمیٹی نے منٹس کی منظوری دی کہ بیرونی سازش ہوئی اورہم غدار ہیں؟ ان کے مطابق اپوزیشن نے عدم اعتماد اپنی ذات کے لیے بلکہ غربت کی چکی میں پسی عوام کے لیے جمع کرائی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹ بولنا اور الزام لگانا عمران خان کی صفت ہے۔ صدر اور وزیراعظم نے آئین کو پامال کیا۔وکلا کی متفقہ رائے ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی۔ صدر نے آئین کو پیروں تلے روندا،پہلے اس کا فیصلہ ہوگا اگلی بات بعد میں ہوگی۔

عمران نیازی نے پارلیمان کے 197 ممبرز کو غدار قرار دلوایا ہے، مطالبہ کرتا ہوں آرمی چیف اور DG ISI سے اگر ہم نے غداری کی ہے تو پھر ثبوت قوم کے سامنے لےکر آئیں، اگر ہم نے خارجی طاقت اور خارجی وسائل استعمال نہیں کیے تو پھر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے۔ pic.twitter.com/7Kc2Spl5U3

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 5, 2022

اس سوال کے جواب میں کہ وہ پارلیمنٹ کی ذیلی کمیٹی میں کیوں شریک نہیں ہوئے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اس میں زبانی شرکت کی دعوت دی گئی، انہیں یہ بھی معلوم ہوا کہ اپوزیشن کے کسی اور رہنما کو دعوت نہیں آئی۔ یہ سراسر بھونڈا مذاق ہے۔ یہ کوئی طریقہ ہے زبانی کلامی بلانے کا، اگر وہاں جاؤں اور یہ کہا جائے کہ آپ کو تو بلایا ہی نہیں تو کیا ہو ؟ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے مطابق صدرعارف علوی کا باضابطہ طور پر کوئی خط نہیں ملا۔ اگر موصول ہوا تو وکلا اور اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔

Tags: شہباز شریفعارف علویعمران خان
Previous Post

ایلون مسک ٹوئٹر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر

Next Post

پی آئی بی کالونی: منہدم عمارت کا ملبہ اٹھانے میں تاخیر

Next Post
پی آئی بی کالونی: منہدم عمارت کا ملبہ اٹھانے میں تاخیر

پی آئی بی کالونی: منہدم عمارت کا ملبہ اٹھانے میں تاخیر

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -