پاکستانی فاسٹ بالرمحمد عامر نے ملکی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے سیاست دانوں کومفید مشورہ دیاہے۔
ٹوئٹ کرتے ہوئے محمد عامر نے لکھا کہ جتنا جذبہ ہمارے سارے سیاست دان لوگ جمع کرنے میں لگا رہے ہیں خدا کرے اتنا جذبہ پاکستان ٹھیک کرنے میں آجائے تو کیا بات ہو۔
jitna jazba hamre sare politicians log jama karne me laga rahe hain Allah kare itna jazba Pakistan thk karne me ajaye to kia bat hai.
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) March 27, 2022
محمد عامر کے اس مشورے پر جہاں اُن کی تعریف کی جارہی ہے، وہیں کچھ افراد نے انہیں ہدف تنقید بھی بنایا ہے۔ کاشف ملک ، محمد عامر پر برس پڑے کہ کاش فکسنگ کےوقت بھی کچھ ایسا سوچ لیتے۔
Kash fixing k waqat bhi kch aisa soch lety…You don’t deserve to do such a types of tweet
— Kashif Malik 🇵🇰 (@KashifM57368490) March 27, 2022
ایک صارف محمد کامران نے جس کے جواب میں لکھا کہ انسان سے ہی غلطی ہوتی ہے اور اگر کوئی اچھا مشورہ دے رہا ہے تو کم از کم اس کی تعریف تو کریں۔
Ghalti insan sai hote hai.
Don’t try to discourage if someone is epeaking right. See the Islamic history. Even the heroes made mistakes but they were then corrected.— Muhammad Kamran Chamkani (@ChamkaniKamran) March 27, 2022
عقیل احمد خان نے محمد عامر کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے لکھا کہ بالکل حق بات کی ، سب اپنے اپنے مطلب اور مفادات کیلئے نکلے ہوۓ ہیں، عوام کا کسی کو کوئی خیال نہیں ، کسی نے بھی آج تک عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا بس سب سے باتیں کرا لو۔
بلکل حق بات کی : سب اپنے اپنے مطلب اور مفادات کیلئے نکلے ہوۓ ہے ، عوام کا کسی کو کوئی خیال نہیں ، کسی نے بھی آج تک عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا بس سب سے باتیں کرا لو pic.twitter.com/9g5j0aWcQY
— Aqeel Ahmad Khan (@aqeelahmadbt) March 27, 2022
مسلم عباس محمد عامر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بندہ بھی جذبے کی بات کر رہا ہے جس نے چند ایک سیریز میں سلیکشن نہ ہونے کی وجہ سے ملکی مفاد پر ذاتی انا کو ترجیح دیتے ہوئے ریٹائرمنٹ لے لی. بچہ ایسی باتیں شعیب ملک، فواد عالم، تابش خان اور شان مسعود کو زیب دیتی ہیں.
وہ بندہ بھی جذبے کی بات کر رہا ہے جس نے چند ایک سیریز میں سلیکشن نہ ہونے کی وجہ سے ملکی مفاد پر ذاتی انا کو ترجیح دیتے ہوئے ریٹائرمنٹ لے لی. بچہ ایسی باتیں شعیب ملک، فواد عالم، تابش خان اور شان مسعود کو زیب دیتی ہیں. تو پرائیویٹ لیگز کھیل کر پیسہ بنا اور ملکی مفاد کی فکر چھوڑ
— مسلم عباس (@smuslimabbas) March 27, 2022
Discussion about this post