وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ ملک میں فساد اور انتشار پھیلانے والے مواد کو قانون کی قوت سے روکیں گے۔ حکومت میں ہوتے ہوئے فسطائیت اور کنٹینر پر فساد و انتشار پھیلانے والوں کے دامن عوامی خدمت اور ذہن کسی مثبت سوچ سے خالی ہیں۔
ہم ملک میں فساد اور انتشار پھیلانے والے مواد کو قانون کی قوت سے روکیں گے۔حکومت میں ہوتے ہوئے فسطائیت اور کنٹینر پہ فساد و انتشار پھیلانے والوں کے دامن عوامی خدمت اور ذہن کسی مثبت سوچ سے خالی ہیں۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 24, 2022
مریم اورنگزیب کے مطابق عمران خان اپنی تقریر اور ان کے ساتھی اپنے ٹویٹس سے معاشرے میں ایسی آگ نہ بھڑکائیں جس میں خود بھی جل جائیں۔ آگ لگانے والوں کے اپنے ہاتھ بھی جل جاتے ہیں۔ اپنی سیاسی ناکامیوں اور کرپشن چھپانے کے لئے مذہب کارڈ کا استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Discussion about this post