لڑکیوں کے حقوق کے فروغ میں سرگرم عالمی مہم کا حصہ بننے والی 16برس کی طالبہ نیلا سالمینن کے لیے یہ سب کچھ کسی خواب سے کم نہیں تھا۔وہ ملک کے صدر ساؤلی نینسٹو کے ساتھ موجود تھی اور مختلف میٹنگز میں شریک ہو کر اپنے تجربات بیان کرتی جارہی تھی۔ صدارتی محل میں وہ خود کو کسی صدر سے کم محسوس نہیں کررہی تھی۔ بلکہ یہ کہا جائے کہ وہ ایک دن کی صدر تھی تو کچھ غلط بھی نہیں ہوگا۔جس کے دوران نیلا سالمینن نے مختلف سیاست دانوں سے ملاقاتیں کیں۔
عالمی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے پر اپنے مشورے دیے۔ نیلا سالمینن کے مطابق یہ اُس کی زندگی کا بہترین دن تھا،فن لینڈ کے صدر اُس کے برابر بیٹھے تھے اور وہ بھرپور انداز میں اہم شخصیات کی جہاں باتیں غور سے سن رہی تھی، وہیں اُس نے خود بھی اظہار خیال کیا۔
نیلا سالمینن صدارتی محل تک کیسے پہنچیں؟
نیلا کو چیریٹی پلان انٹرنیشنل نے ’گرلز ٹیک اوور مہم‘ کے طور پر فن لینڈ سے منتخب کیا ہے۔اس مہم کے ذریعے دنیا بھر کے نوجوان ایک دن کے لیے سیاست یا کاروبار کی ذمے داری سنبھالتے ہیں۔ 11اکتوبر کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام لڑکیوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے اور نیلا سالمینن کی صدارتی محل تک رسائی اسی مہم کے تحت ہوئی۔
نیلا سالمینن کہتی ہیں کہ وہ دنیا کو یہ پیغام دیں گی کہ لڑکیوں کی صلاحیتوں کو بہتر طور تسلیم کیا جانا چاہیے اور اُنہیں پالیسی سازی میں زیادہ سے زیادہ حصہ دیا جائے۔اُن کے مطابق یہ قطعی طور پر درست نہیں کہ جو فیصلے اُن پر اثرانداز ہوتے ہیں وہ فیصلہ ساز، اُن کی نسل سے رائے اور خیالات دریافت کیے بغیر اُن پر تھونپیں۔
صدارتی محل میں نیلا کا دن کیسا رہا؟
نیلا سالمینن نے اس سلسلے میں صدر ساؤلی نینسٹو کی بہت ممنون ہیں، جنہوں نے ’گرلز ٹیک اوور مہم‘ میں اُن کے ساتھ تعاون کیا۔ نیلا سالمینن کا کہنا ہے کہ اس ایک دن کے دوران انہوں نے صنف نازک کے حوالے سے آن لائن غلط معلومات کی روک تھام کے بارے میں مختلف منصوبوں سے ملاقاتیوں، سیاست دانوں اور کاروباری شخصیات کو آگاہ کیا۔
”Koska me osaamme, me pystymme ja me olemme arvokkaita” – #GirlsTakeover-päivänä esillä tiedon vaikutus tasa-arvoon. pic.twitter.com/PitWY5cLAf
— TPKanslia (@TPKanslia) October 6, 2021
نیلا سالمینن کا کہناہے کہ مجھے سارے دن کی مصروفیات کے بعد یہ انکشاف بھی ہوا کہ بطور صدر آپ پر بہت ساری ذمے داریاں ہوتی ہیں، اس عہدے کے لیے برداشت کا ہونا بہت ضروری ہے، مشکل کام تو ہے لیکن دلچسپ بھی۔ وہ کہتی ہیں کہ اُن کا خواب دنیا میں تبدیلی لانا ہے، سفارت کار بننا ہے یا شائد کسی دن صدر بھی بن جائیں۔
Discussion about this post