جمعے کو ہونے والے قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 8 مارچ کو جمع کرائی گئی تھی۔ یہ فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کیا گیا تھا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر 86 اپوزیشن اراکین کے دستخط ہیں۔
Discussion about this post