وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد پر بحث کے لیے آج قومی اسمبلی کا اجلاس 3 دن کے وقفے کے بعد شام 4 بجے ہورہا ہے۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم ایوان میں اکثریت کھو چکے ہیں۔ اسی لیے انہیں اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی اعلان کردیا ہے کہ وہ آخری گیند تک لڑیں گے۔ ادھر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس 3 بجے طلب کرلیاہے۔ جس میں تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ایم این اے جام عبدالکریم کی پاکستان آمد
جام عبدالکریم غیرملکی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچے، کراچی میں جام عبدالکریم کا استقبال کرنے والوں میں پارٹی وزرا امتیاز شیخ، سہیل سیال اور شبیر بجارانی شامل تھے۔ جام عبدالکریم سخت سیکورٹی میں رہے۔
جام عبدالکریم مقتول ناظم جوکھیو کے گھر جاکر اہل خانہ اور ان کی بیوہ سے بھی ملیں گے۔ جنہوں نے بدھ کو جام عبدالکریم کو معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Discussion about this post