قومی اسمبلی کا اجلاس بدستور جاری ہے لیکن 7 گھنٹے سے زائد عرصہ بیت گیا لیکن تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا مرحلہ نہیں آسکا۔ حکومتی ارکان لمبی اور طویل گھنٹے تقاریر ہورہی ہیں۔ جبکہ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق فی الفور ووٹنگ کرائی جائے۔ اسپیکر ڈیڑہ ڈیڑہ گھنٹے تک اجلاس میں وقفہ پہ وقفہ کراتی جارہی ہے۔
دوسری جانب حکومت نے اپنے منحرف ارکان کے خلاف صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے جمع کرادیا ہے۔ جس کے لیے سپریم کورٹ نے 5 رکنی لارجر بینچ مقرر کردیا ہے۔ ریفرنس کی سماعت اب 12 اپریل کو ہوگی۔
The majority demands to proceed with the vote of no confidence#VotingKarao pic.twitter.com/8WwILIfHQY
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) April 9, 2022
صدارتی ریفرنس میں منحرف ارکان اسمبلی کی نااہلی کی مدت سے متعلق ہے۔ ادھر وزیراعظم عمران خان نے 9 بجے کابینہ کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے
Discussion about this post