دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک کی جانب سے 44 ارب امریکی ڈالر میں ٹوئٹر خریدنے کے چرچے ہر طرف ہیں جس کے بعد صارفین میں بے چینی دیکھی جارہی ہے کہ ایلون مسک کے اگلے ہدف کا نشانہ کون سی معروف ترین کمپنی بنے گی اور وہ کس کمپنی پر راج کریں گے۔ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یلون مسک نے فوراً ہی دنیا کی مقبول ترین سافٹ ڈرنک برانڈ کوکا کولا کو خریدنے کا طنز کر ڈالا ہے، انہوں نے لکھا کہ اُن کا اگلا ہدف معروف سافٹ ڈرنک برانڈ کوکا کولا ہے تاکہ وہ اُس میں کوکین دوبارہ شامل کر سکیں۔
Next I’m buying Coca-Cola to put the cocaine back in
— Elon Musk (@elonmusk) April 28, 2022
ایلون مسک کی ٹوئٹ نے دیکھتے ہی دیکھتے ٹرینڈ کرنا شروع کردیا، تین گھنٹوں کے دوارن ٹوئٹ پر کئی ملین لائیکس بھی آگئے اور یوں ٹوئٹر پر دلچسپ تبصروں اور میمز کا طوفان برپا ہوگیا۔ جہاں صارفین کی جانب سے الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو مختلف مزیدار مشورے بھی دیے جانے لگے۔
I can’t wait for the @netflix adoption of Elon Musk story. #TwitterTakeover #ElonMuskBuyTwitter pic.twitter.com/v5fzCQy5an
— Mx. Naan Binari Transitivity in the new nativity (@Blenderfluid) April 26, 2022
کچھ صارفین کا تو یہ بھی کہنا تھا کہ ایلون مسک صنعتی میدان میں انقلاب اور سوشل میڈیا کی دنیا میں بھونچال پیدا کرسکتے ہیں تو وہ لبنان کو بھی بچا سکتے ہیں۔
بہرحال مریخ پر نئی دنیا کا بنانے کا عزم رکھنے والے ایلون مسک کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں ان کی حس مزاح میں بھی کاروباری سوچ ہی پوشیدہ ہوتی ہے۔ انہوں نے 2017 میں ٹوئٹر کو خریدنے کے حوالے سے ایک مزاحیہ ٹوئٹ کیا تھا جس کو ایلون مسک نے اب حقیقت کا روپ دے دیا ہے۔
Discussion about this post