سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر نے عمر کی 92بہاریں دیکھ لی ہیں، جس پر ان کے چاہنے والے انہیں سال گرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ موسیقار اور ہدایتکار وشال بھردواج نے اس سال گرہ کے جشن کو اُس وقت اور یادگار بنادیا۔ جب انہوں نے لتا منگیشکر کا وہ گیت پیش کردیا، جو اُنہوں نے 20سال پہلے ریکارڈ کرایا تھا اور اب تک پرستاروں نے اس مدھر اور رسیلے گیت کو سنا نہیں تھا۔
وشال بھردواج کا کہنا ہے کہ یہ گم شدہ گیت اُنہیں ایک ٹیپ سے ملا۔ جو لتا منگیشکر نے 1990میں ریکارڈ کرایا تھا۔ ’ٹھیک نہیں لگتے‘ نامی یہ گیت نغمہ نگار گلزار کا لکھا ہوا ہے جبکہ اس کی موسیقی خود وشال بھردواج نے ترتیب دی ہے۔ جنہوں نے اس گیت کی ویڈیو میں سُروں کی ملکہ کی مختلف تصاویر کو استعمال کرکے جاری کیا ہے۔ وشال بھردواج نے لتا منگیشکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گانا اُنہیں جب ٹیپ سے ملا تو انہوں نے اسے کچھ نوک پلک سنوار کر جاری کیا۔ یہ لتا منگیشکر کا وہ گانا ہے، جو استعمال ہی نہیں کرسکے۔ سال گرہ کے موقع پر اس سے بہترین تحفہ عظیم گلوکارہ کے لیے کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔
What emerges from a long lost tape is a record of tenderness, beauty and melody. This echo of the past resonates with the spirit of the Nightingale of India. Let the music and its vessel take your breath away. Happy birthday Lata didi!https://t.co/BEEOyJw0jF
— Vishal Bhardwaj (@VishalBhardwaj) September 28, 2021
Discussion about this post