بھارتی ریاست بہار کے ایک گاؤں گنیش پور کے مقامی لوگ کئی روز سے اس راز پر سے پردہ اٹھانے کی کھوج میں تھے کہ آخر ہر روز ایک مخصوص وقت پر گاؤں کی بجلی 2،3 گھنٹے کے لیے بند کیوں ہوجاتی ہے؟ آس پاس کا علاقہ روشن رہتا لیکن گاؤں گنیش پور مخصوص وقت پر تاریکی میں ڈوب جاتا۔ روز روز کی بجلی بند ہونے سے مقامی لوگوں کی پریشانی میں اضافہ ہوا اور معاملے کی تہہ تک جانے کے لیے ایک خفیہ منصوبہ بنایاگیا۔ جس میں طے پایا گیا کہ بجلی جاتے ہی باہر نکلا جائے اور کسی بھی شخص کو مشکوک حرکت کرنے پر دھر لیا جائے۔
مقامی لوگوں نے منصوبے کے تحت ایسا ہی کیا بجلی گئی تو لوگ باہر نکلے جہاں انہیں ایک مشکوک شخص اسکول میں جاتا دکھائی دیا۔ لوگوں نے خاموشی سے شخص کا تعقب کیا تو معلوم ہوا بجلی بند کرنے والا کوئی اور نہیں گاؤں کا الیکڑیشن تھا۔ جو اپنی اپنی کارستانی کے بعد محبوبہ سے ملنے آیا کرتا تھا۔
صورتحال اس وقت مزید دلچسپ ہوگئی جب گاؤں والوں نے دونوں کو پولیس کے حوالے کرنے بجائے دونوں کی شادی کرانے کا اعلان کردیا۔ اہلخانہ اور مقامی افراد کی جانب سے کسی بھی قسم کی شکایت درج نہ ہونے پر مقامی پولیس نے بھی کوئی مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔
Discussion about this post