لگتا ہے محبوبہ مفتی نے کھلم کھلا دھمکی دی ہے۔ محبوبہ مفتی کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا۔ محبوبہ مفتی کی طالبان سے مشابہت زہر لگ رہی ہے۔ اسی سے ملتے جلتے ٹوئٹس کی سوشل میڈیا پر بھرمار ہے۔ انتہا پسند بھارتیوں کے توپ کے گولے پر مقبوضہ کشمیر کی جماعت پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی آگئی ہیں۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ مودی نواز بھارتی چینلز بھی مقبوضہ وادی کی سابق وزیراعلیٰ کے خلاف بھانت بھانت کی بولیاں بول رہے ہیں۔ کچھ تجزیہ کار تو محبوبہ مفتی کو پاکستان بھیجنے کی فرمائش کر بیٹھے ہیں۔ یہ وہی محبوبہ مفتی ہیں، جنہوں نے چند ماہ قبل جب مودی کی نام نہاد آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی تھی تو بھارتی ٹی وی چینلز اور تجزیہ کار اسے جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے محبوبہ مفتی کی فراخ دلی کے گن گا رہے تھے۔
محبوبہ مفتی نے آخر کیا کہا؟
سری نگر میں ایک چھوٹے سے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی، مودی حکومت پر گھن گرج کے ساتھ خوب چمکی برسیں۔ پرجوش خطاب میں بولیں کہ ’ہمارے صبر کا امتحان مت لیا جائے۔ مقبوضہ وادی کی عوام جو کچھ برداشت کررہی ہے، اس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمت درکار ہے۔ اور جس دن عوام کا صبر ختم ہوجائے گا، آپ برباد ہوجائیں گے۔ اب بھی وقت ہے سبق سیکھیں۔‘
طالبان کی جرات اور بہادری کی تعریف
بھارتیوں کو اصل آگ تو اُس وقت لگی جب محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر کا موازنہ افغانستان سے کرتے ہوئے کہا اور طالبان کا ملک پر کنٹرول سنبھالنے کی مثال دیتے ہوئے کہا ’مت بھولیں کہ ہمارے پڑوسیوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔ افغانستان سے امریکا جیسی سپر پاور کو بوریا بستر چھوڑ کربھاگنا پڑا۔ وقت آگیا ہے کہ واجپائی نے جو مذاکرات اور گفتگو کا سلسلہ شروع کیا تھا، اس کا آغاز ہو، جو کچھ آپ نے کشمیریوں سے لوٹا ہے، و ہ واپس دیں۔ اس کی خصوصی حیثیت اس کا وقار، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کریں۔ اگر ایسا نہ کیا تو اصلاح کے لیے بہت دیر ہوجائے گی۔‘ محبوبہ مفتی نے مودی حکومت پر ایک اور کاری ضرب لگاتے ہوئے یہ کہا کہ ’طالبان اب افغانستان میں ہیں، ملک پر ان کا مکمل کنٹرول ہے لیکن ابھی وہ کہہ رہے ہیں کہ بندوق نہیں چلائیں گے۔ یقین ہے کہ وہ عوام کے ساتھ اچھا سلوک کریں گے۔‘
کشمیری نوجوان زندہ رہ کر مزاحمت کریں
محبوبہ مفتی نے بھارتی ایوانوں کو مزید ہلاتے ہوئے یہاں تک کہا کہ ’کشمیری نوجوان زندہ رہ کر مزاحمت کریں، جانوں کو ضائع مت کریں، اگر شہید ہوگئے تو سب کچھ ختم ہوجائے گا۔ بندوق یا پتھر نہیں اپنے دل کے زخموں کو یاد کرکے بھارتی فوج کے خلاف مزاحمت کریں۔
محبوبہ مفتی کے خلاف بی جے پی کا محاذ
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے بیان پر بھارتیا جنتا پارٹی کے بیشتر لیڈروں کو سیاست چمکانے کا موقع مل گیا۔ جو محبوبہ مفتی کو غدار قرار دینے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہے۔ ممکن ہے کہ ایک دو دن میں حسب روایت ان کی اس جرات مندانہ تقریر پر بھارت کے کسی شہر میں محبوبہ مفتی کے خلاف غداری کا پرچہ بھی کٹ جائے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر تو انتہا پسند پہلے ہی گولہ باری کرنے میں لگے ہیں۔
محبوبہ مفتی اور دیگر کشمیری لیڈروں کو مودی سرکار نے شق 370کے خاتمے کے بعد گھروں میں نظر بند کردیا تھا اور رواں سال ہی ان کی یہ نظر بندی ختم ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ محبوبہ مفتی، مودی سرکار کے خلاف بننے والی دیگر کشمیری جماعتوں کے اتحاد کی سرگرم رہنما ہیں۔
#WATCH | It needs courage to endure what people of J&K are enduring. The day they run out of patience, you would be doomed. Don’t test our patience. See what is happening in our neighbourhood. US, a great power, had to pack its bags & withdraw from there: Mehbooba Mufti, PDP pic.twitter.com/cEELMRX0mt
— ANI (@ANI) August 21, 2021
Former Chief Minister of Jammu Kashmir & @jkpdp chief, Mehbooba Mufti on Saturday addressed a workers’ convention in Kulgam district of #Kashmir. pic.twitter.com/TUuAH7J7Yd
— The Kashmiriyat (@TheKashmiriyat) August 21, 2021
Discussion about this post