پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ صبح سویرے اُنہیں طبیعت کی ناسازی پر اسپتال لایا گیا۔ جہاں اُن کا انتقال ہوا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 1936میں بھوپال میں جنم لیا۔ تقسیم ہند کے بعد اُن کا خاندان ہجرت کرکے پاکستان آگیا۔ جہاں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ جس کے بعد انہوں نے ہالینڈ کی انجینئرنگ یونیورسٹی سے کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خاننے بیلجئیم اور ایمسٹرڈیم سے بھی انجینئرنگ کی ڈگریاں حاصل کیں۔1971میں پاکستان میں ایٹمی طاقت بنانے کی کوششیں شروع کیں۔
حکومت نے ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں 3بار صدارتی ایوارڈ سے نوازا۔
Discussion about this post