شہری کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔ جسٹس جواد حسن نے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل نقی خان کو حکم دیا ہے کہ وہ مری کا سیٹلائٹ امیج بنا کر پیش کریں۔ ساتھ ہی اسے باقاعدہ طور پر جاری بھی کریں۔ عدالت نے یہ بھی دریافت کیا کہ انوائرمنٹ ڈپارٹمنٹ کے افسر بتائیں کہ درختوں اور پہاڑوں کی کٹائی روکنے کے لیے اب تک کیا کیا؟ کیا پہاڑوں سے متعلق قانون سازی کی کوئی کوشش کی بھی گئی کہ نہیں؟
ہائی کورٹ نے حکم امتناعی پر اگلی سماعت تک فوری عمل درآمد کی ہدایت بھی کی۔ جبکہ انوائرمنٹ پروٹیکشن، جنگلات، جنگلی حیات اور فشریز پنجاب کے ایڈیشنل سیکریٹری کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے مری، کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں میں درختوں اور پہاڑوں کی کٹائی پر مکمل پابندی لگاتے ہوئے 31 جنوری تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
Discussion about this post