سیرو تفریح کے لیے نکلے سیاحوں کی زندگی خطرے میں پڑگئی۔ ناقص انتظامات نے برف میں ٹھٹھرتے سیاحوں کو موت کی نیند سلادیا۔ برف کے تودے میں پھنسی گاڑیوں میں ٹھٹھر کر 16سے 19افراد موت کی آغوش میں جاپہنچے۔ جن کی تصدیق خود وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کرچکے ہیں۔پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے دیا۔مری میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ صورتحال بد سے بدتر ہورہی ہے۔ برفانی طوفان نے ہزاروں سیاحوں کو مری اور گلیات میں پھنسا کر رکھ دیا ہے۔ سیاحوں کو نکالنے کے لیے ایف سی اور رینجرز کو امدادی کاررائیوں کے لیے طلب کرلیا گیا جبکہ پاک فوج کے 5 پیدل پلاٹون کی بھی مدد طلب کرلی ہے۔
#Pakistan’s Interior Minister has confirmed that 19 people have died due to being stuck in a traffic jam for several hours in heavy snowfall in #Murree. In the video, a whole family stuck in this car died. pic.twitter.com/cGsXDcRIp2
— AEROSINT Division PSF (@PSFAERO) January 8, 2022
مری کی ہر راہ گزر پر ہے تو صرف اور صرف برف اور وہ بھی تین تین فٹ کی۔ جس نے سب کچھ درہم برہم کردیا۔ جبھی تو ملکہ کوہسار کو اتوار تک کے لیے سیاحوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ مری اور گلیات میں مزید افراد کو داخلے سے روکنے کے لیے پولیس کی چیک پوسٹیں بھی بنادی گئیں۔ برفانی طوفان سے موبائل، انٹر نیٹ سروس معطل ہے۔ یہی نہیں بجلی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے۔ جبکہ دیگر معاملات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ سڑکوں پر کئی کئی فٹ برف کے پہاڑ کھڑے ہیں۔ کئی سیاحوں نے اس قلفی جماتی سردی میں رات سڑک پر ہی گزاری، کچھ گاڑیوں میں بیٹھے ہیں، ان میں بچوں کی حالت قابل رحم ہے جو اس سخت سردی کی وجہ سے کپکپانے پر مجبور ہیں، ان گاڑیوں میں پھنسے بچوں اور بڑوں کو خوراک اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔ ہر موڑ پر بد ترین ٹریفک جام ہے۔
Thousands of tourist’s families caught in a now ridden roads in #Murree , heaviest record snow fall in last 30 years.. Tourists entry banned in Murree
@Neha24lahore @RehamKhan1 @waqarsatti @JahanAraWattoo pic.twitter.com/FnLstPAOdF— Dr Abid H. Abbasi (@DrAbidAbbasi) January 7, 2022
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں مری اور گلیات میں کم از کم ایک لاکھ گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔انہوں نے مری کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ جو راستوں میں پھنسے ہیں ان کے لیے کمبل اور رضائی کا انتظام کریں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑیاں پھسلن کا شکار ہیں اور کئی گاڑیاں سڑک پر ہی کھڑی ہیں جبکہ برف کو صاف کرنے کے لیے پولیس فعال ہے۔
Message from DSP Traffic Police #Murree #Snowfall pic.twitter.com/OVnSe5N2zX
— Ahsan_11 (@AAhsan11) January 7, 2022
مری اور گلیات کے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز سیاحوں سے بھرے ہیں اور جن لوگوں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملی وہ سڑک پر ہی بے یارو مددگار پڑے ہیں جن کی سہولت کے لیے اب پنجاب حکومت نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور دفاتر کھول دیے گئے ہیں۔۔ بدقسمتی یہ ہے کہ اس قدر بحرانی صورتحال کے باوجود کئی سیاح اس کوشش میں ہیں کہ وہ کسی طرح مری میں داخل ہوں، جنہیں روکنے کے لیے پولیس اور انتظامیہ کھڑی ہے۔ جبکہ یہ سیاح اس بات پر اڑے ہوئے ہیں کہ وہ مری ضرور جائیں گے۔
مری جا کر برفباری دیکھنا فرض نہیں بلکہ اپنی اور اپنے خاندان کی جان بچانا فرض ہے۔ خدارا اس طرح سفر کرکے اپنی اور اپنے خاندان کی زندگی دائو پرمت لگائیں#Murree #Snowfall pic.twitter.com/cK3kAIl4UB
— Rizwan Yousaf (@rizwangill318) January 8, 2022
Discussion about this post