بھارتی ریاست آندھرپردیش کا ایک گھرانہ سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہوگیا ہے، جس نے ہونے والے داماد کی خاطر تواضع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ نارسرپورم گاؤں کے جوہری کی بیٹی کنڈوی کا بیاہ سائی کرشنا سے ہونے جارہا ہے۔ جنہوں نے مستقبل کے داماد کی روایتی فوڈ میلے کی مناسبت سے گھر میں دعوت کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر اس گھرانے نے کوئی ایک دو نہیں بلکہ 365 مختلف کھانے تیار کرکے داماد کے سامنے سجا دیے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کھانوں میں 30 طرح کے مختلف سالن ، چاول، برطانی اور 100 طرح کے روایتی اور بدیسی میٹھے پکوان شامل تھے۔ 365 غذاؤں کی فہر ست میں 15 طرح کی مختلف آئس کریمز، پیسٹریز، کیک، ٹھنڈے گرم مشروبات اور پھل بھی پیش کیے گئے تھے۔
اس قسم کی آؤ بھگت اور ٹھاٹ باٹ پر اب ہر بھارتی داماد کی خواہش یہی ہورہی ہوگی کہ اُن کی بھی کچھ ایسی ہی خاطرتواضع کی جائے ۔
Discussion about this post