خبردار ہوشیار! ملک میں کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، ایک بار پھر کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافہ دیکھنے کا ملنے لگا، شہرقائد میں بھی عالمی وبا نے اپنی جڑیں مضبوط کرلی ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 1 دن میں 122 کرونا کیسز سامنے آئے ہیں اور مثبت کیسز کی شرح تقریبا 5.0 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ سب سے زیادہ کرونا کیسز ڈسٹرکٹ ایسٹ، کورنگی اورساؤتھ میں رپورٹ ہورہے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق داخلی اور خارجی راستوں پر کورونا ٹیسٹنگ کے عمل کا دائر کار مزید بڑھا دیا گیا ہے جبکہ عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بوسٹر شارٹس لگوائے جائیں تاکہ کورونا کے پھیلاؤ سے بچاجاسکے۔ ادھر ملک کے دیگر شہروں میں بھی عالمی وبا کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 171 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 53۔1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
Discussion about this post