پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک میں جاری سیاسی گفتگو میں دانستہ طور پر پاکستانی مسلح افواج اور ان کی قیادت کو ملوث کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ یہ کوششیں افواج کے ساتھ ساتھ ان کی اعلیٰ قیادت کے حوالے سے ہیں۔ یہ کوششیں براہ راست یا بالواستہ عوامی فورمز اور سوشل میڈیا سمیت مختلف فارمز پر کی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کو سیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سیاسی رہنما، صحافی اور تجزیہ کاروں کی جانب سے غیر مصدقہ ، ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات کا یہ عمل انتہائی نقصان دہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج سب سے توقع کرتی ہیں کہ وہ قانون کی پاس داری کریں گے اور مسلح افواج کو ملک کے بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھا جائے گا۔
Discussion about this post