ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی سندھ ہائی کورٹ میں درخواست مسترد ہوگئی ہے۔ جس کے نتیجے میں اب حریم شاہ کو ہر صورت میں ایف آئی اے سائبر کرائم کے سامنے پیش ہونے کا حکم ملا۔ سربراہ ایف آئی اے سائبر کرئم سرکل سندھ عمران ریاض کے ٹوئٹ کے مطابق حریم شاہ کے پیش نہ ہونے پر معزز عدالت نے ان کی درخواست مسترد کردی۔
حریم شاہ نے ویڈیو میں منی لانڈنگ کا اعتراف کیا تھا۔ حریم شاہ نے حکومت اور ریاستی اداروں کی تضحیک کی تھی گزشتہ 3 ماہ کے دوران حریم شاہ ایف آئی اے سائبر کرئم کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔ اب انہیں دوسرا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ جس کے ذریعے وہ اس بات کی پابند ہیں کہ وہ اب ہرصورت پیش ہوں گی بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔
The SHC has vacated the restraining order in favour of #HareemShah against FIA Cyber Crime Karachi.She didn’t appear before FIA Cyber Crime since last three months despite clear directions by the Honourable Court.A 2nd notice has been sent to her to appear before FIA Cyber Crime
— Imran Riaz (@ImmiRizz) April 18, 2022
یاد رہے کہ چند ماہ پہلے حریم شاہ نے ایک ویڈیو کے ذریعے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ لاکھوں ڈالرز کسٹم حکام سے چھپا کر لندن لے آئی ہیں۔
Discussion about this post