شہرہ آفاق گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان کی بڑی بیٹی خدیجہ نے رئیس الدین شیخ محمد کو منگنی کی انگوٹھی پہنادی اور اس بات کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیا۔ خدیجہ کے مطابق گھر میں چھوٹی سے تقریب ہوئی ، جس میں رئیس الدین شیخ محمد کے گھر والوں نے شرکت کی اور ایک دوسرے کو منگنی کی انگوٹھیاں پہنا کر اس تقریب کو یادگار بنایا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خدیجہ نے اس تقریب میں باحجاب ہو کر شرکت اور یہی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی ہے۔ خدیجہ کا کہنا ہے کہ تقریب 29 دسمبر کو ہوئی، جب ان کی سال گرہ تھی۔
View this post on Instagram
موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کے داماد، سسر کے ساتھ ساؤنڈ انجیئرنگ کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ بالخصوص جب اے آر رحمان کے لائیو شوز میں ان کی کارکردگی غیر معمولی رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے انسٹا گرام پر 5 ہزار سے زیادہ فالورز ہیں۔
یہ رئیس الدین شیخ محمد ہی تھے جنہوں نے خدیجہ کو اس بات کے لیے تیار کیا کہ وہ گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ سکتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خدیجہ نے اس شعبے کی جانب قسمت آزمائی اور پھر ان کی رئیس الدین شیخ محمد سے بھی گہری دوستی ہوتی گئی جو اب بہت جلد رشتے میں بدلنے والی ہے۔
View this post on Instagram
موسیقار اے آر رحمان کے 3 بچے ہیں، ان میں دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔ خدیجہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ زیادہ تر حجاب یا نقاب کا استعمال کرتی ہیں اور اسی بات پر انتہا پسند انہیں کئی بار تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں۔
Discussion about this post