شہباز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کی ہے، لیکن ابھی مزید محنت درکار ہے۔ آہستہ آہستہ عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جب ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو حالات انتہائی مشکل تھے۔ حکومت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ ملک میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ پر آ گئی ہے۔ بینکوں کا مارک اپ ریٹ بہتر ہوا ہے ، آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید کم ہو گا ۔ شہباز شریف کہتے ہیں کہ سرکاری افسران کو بھی دن رات محنت کرنا ہوگی۔ ملک کی ترقی کے لیے ہر اسٹیک ہولڈر کو خلوص نیت سے کام کرنا ہو گا ۔ فوج ملکی سلامتی کے لیے جانوں کی قربانیاں دے رہی ہے۔
Discussion about this post