کراچی کے صفورہ گوٹھ کے نجی اسکول میں خواتین اساتذہ اور طالبات کے واش رومز میں خفیہ کیمرے گرفت میں آئے ہیں۔ جن کے ذریعے ان کی ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے ساتھ سندھ کے محکمہ تعلیم کی خصوصی ٹیم کے چھاپے کے دوران ان خفیہ کیمروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔جس کے نتیجے میں متعلقہ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کرکے اسکول انتظامیہ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق اُنہیں اس سلسلے میں خواتین اساتذہ کی جانب سے شکایا ت ملی تھیں، جبھی اسکول پر چھاپہ مارا گیا۔ خواتین اساتذہ اور طالبات کے واش رومز میں کیمرے واشن بیسن کے قریب دیوار میں باریک سوراخ دار شیٹ کے عقب میں لگائے گئے تھے۔ جن سے یقینی طو رپر ریکارڈنگ کی جاتی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ ان کیمروں کی تعداد 7سے 8تھی، جو، اب گرفت میں لے لیے گئے ہیں۔
Discussion about this post