پاکستان کے طویل القامت شخصیت نصیر سومرو حکومتی توجہ کے طلب گار ہیں، جن کے لیے سوشل میڈیا پر ’سیو لائف نصیر سومرو‘ کے نام سے ہیش ٹیگ گردش میں ہے۔ صارفین سندھ ہی نہیں وفاقی حکومت سے بھی مانگ کررہے ہیں کہ وہ بلند قد و قامت کے مالک نصیر سومرو کے علاج کے لیے کچھ اقدامات کریں۔
نصیر سومرو کو ہوا کیا ہے؟
پاکستان کے لمبے ترین مردوں میں سے ایک نصیر سومرو کا قد 7فٹ فٹ 9انچ ہے۔ جو پی آئی اے کے ملازم رہے ہیں۔ شکار پور ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے نصیر سومرو اس وقت پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جنہیں آکسیجن کے ذریعے مصنوعی سانس کی فراہمی کی جارہی ہے۔
نصیر سومرو کے آکسیجن سلنڈر کی قیمت 40ہزار روپے ماہانہ بتائی جاتی ہے جبکہ گزشتہ برس سے وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نصیر سومرو گزشتہ 5برسوں سے 2بیماریوں کا شکار ہیں۔جن کے علاج کے لیے مالی امداد کی ضرورت ہے۔
سوشل میڈیا پر نصیر سومرو کے لیے پکار
بیشتر صارفین کا کہنا ہے کہ نصیر سومرو پاکستان کا قومی اثاثہ ہیں۔ جن کی نگہداشت اور علاج کے لیے سندھ حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
ایک صارف کے مطابق وہ سیاست دانوں اور بزنس مین سے درخواست کریں گی کہ وہ نصیر سومرو کی زندگی بچانے کے لیے مالی مدد کریں۔
I request everyone to please participate in this trend #SaveLifeOfNaseerSoomro
May Allah bless Naseer Soomro with best health and give him power to fight with illness.
Kindly Spread !! 🙏
Your one tweet or share might save someone’s life. pic.twitter.com/1CToN2UmCg— Sassui Sindhi (@Sasuisindhi) September 18, 2021
ایک صارف دانش احمد سولنگی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قومی ہیرو کی حفاظت، وفاقی اور سندھ حکومت کی ذمے داری ہے۔ سندھ کا محکمہ ثقافت پاکستان کی بلند ترین شخصیت کے لیے فنڈز جاری کرے۔
It is responsibllity of Federal and Sindh government to protect the national hero of Pakistan. Culture department should release funds for The tallest Man of Pakistan #SaveLifeOfNaseerSoomro pic.twitter.com/r3317DmGk6
— Danish Ahmed Solangi (@sindhiidanish) September 18, 2021
ایک صارف کا کہنا ہے کہ نصیر سومرو دنیا میں پاکستان کی شناخت ہے، جس کے لیے فوری اقدامات کیے جانے چاہیے۔ ایک اور صارف قریشی اعجاز کا کہنا ہے کہ اگر سندھ حکومت عمر شریف کے ساتھ انسانیت کی بنیاد پر علاج کراسکتی ہے،تو نصیر سومرو کے لیے ایسا کیوں نہیں؟ ایک صارف بہشام میشوری کے مطابق نصیر سومرو پرائیڈ آف پاکستان ہیں ، جنہیں اس وقت مدد کی ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا نوٹس
سوشل میڈیا پر چلنے والی اس مہم کا یہ اثر پڑا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نصیر سومرو کی بیماری کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور وزیر صحت عذرا پیچو کو ہدایت کی کہ وہ نصیر سومرو کا سرکاری خرچ پر نجی اسپتال میں علاج کرائیں ۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹس بھی جاری کردیا گیا ۔
Discussion about this post