ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مناسبت سے پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے پروگرام کے دوران ڈاکٹر نعمان نیاز اور پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کے درمیان بیان بازی کا معاملہ پیش آیا تھا جس کے بعد شعیب اختر نے پی ٹی وی اسپورٹس چینل پر لائیو پروگرام کے دوران استعفیٰ دے دیا تھا۔ تاہم اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میزبان نعمان نیاز نے شعیب اختر کے ساتھ تلخ کلامی پر معذرت کرلی، نعمان نیاز نے اعتراف کیا کہ مجھے کوئی حق نہیں کہ میں ایک لائیو شو کے دوران ایسا کروں، یہ میری غلطی ہے اور اس کے لیے ایک دفعہ نہیں ہزار بار معافی مانگتا ہوں۔ نعمان نیاز نے مزید کہا کہ شعیب اختر کرکٹ کے اسٹار ہیں مجھے ان سے اور ان کی کرکٹ سے بے پناہ محبت ہے۔ میرے اس عمل سے جس کا بھی دل دکھا ہے میں معافی مانگتا ہوں۔ میزبان نعمان نیاز نے بتایا کہ پروگرام کے بعد میرے والد بھی میرے رویے سے ناخوش تھے، انہوں نے مجھے معاملہ سنبھالنے کی تلقین کی۔ نعمان کے مطابق یہ چیز نہیں ہونی چاہیے تھی میں اس کا خمیازہ بھگتنے کے لیے تیار ہوں۔
شعیب اختر کا بڑے پن کا مظاہرہ
دوسری جانب پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بالر شعیب اختر نے نجی ٹی وی شو کے دوران ڈاکٹر نعمان نیاز کے ساتھ پیش آنے والے معاملے پر بات کی، انہوں نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرکاری ٹی وی کے میزبان نعمان نیاز کو معاف کردیا ہے۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں اپنے قومی اداروں اور قوم کی عزت کی خاطر انھیں معاف کرتا ہوں۔ شعیب اختر نے پی ٹی وی سے اپنا استعفیٰ دینے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ اس لئے کیا تھا کہ آئندہ کسی بھی اسٹار کیساتھ ایسا سلوک نہ کیا جائے۔ سابق فاسٹ بالر کے مطابق میں کبھی اپنے دل میں کسی کیلئے بھی نفرت نہیں رکھ سکتا۔ پی ٹی وی پر جب میرے ساتھ یہ واقعہ رونما ہوا تو میں نے انھیں وقت دیا کہ وہ معافی مانگ کر معاملے کو ختم کر دیں لیکن جب ایسا نہ ہوا تو مجبوراً مجھے استعفیٰ دینا پڑا۔
Once & for all, clarifying what happened that day on PTV. pic.twitter.com/ultpoIyWIq
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 4, 2021
معاملہ کیا تھا؟
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد پروگرام میں اُس وقت گرما گرمی ہوگئی، میزبان نعمان نیاز اور شعیب اختر میں تلخ کلامی۔ شعیب اختر نے حارث رؤف کی شاندار بالنگ کی تعریف کی اور برملا کہا کہ اس بات کا سہرہ لاہور قلندر کو جاتا ہے، جس نے حارث رؤف جیسے تیز ترین بالر کو دریافت کیا۔ شعیب اختر نے شاہین آفریدی کو بھی لاہور قلندر کے کرکٹ ڈپلومنٹ پروگرام کی دریافت بتایا۔ جس پر میزبان نعمان نیاز نے شعیب اختر کی بات کا ٹ کر بولے کہ شاہین آفریدی تو انڈر 19سے آئے ہیں۔شعیب اختر نے بتانا چاہا کہ دونوں دراصل لاہور قلندر کے کرکٹ ڈپلومنٹ پروگرام کا ہی حصہ رہے تھے جس پر نعمان نیاز نے انتہائی تلخ لہجے میں کہا شعیب اختر سے کہا کہ اگر وہ شو سے جانا چاہیں تو جاسکتے ہیں اور اسی دوران انہوں نے وقفہ بھی لے لیا۔وقفے کے بعد شعیب اختر نے براہ راست نشریات کے دوران دنیا کے بڑے لیجنڈز کے سامنے ہونے والی اس توہین اور ناخوشگوار رویے پر کہا کہ وہ اب مزید اس پروگرام کا حصہ نہیں بن سکتے، وہ پروگرام چھوڑ کر ناصرف جا رہے ہیں بلکہ پی ٹی وی اسپورٹس سے مستعفی بھی ہورہے ہیں۔ واقعہ کا نوٹس وزیراعظم عمران خان نے بھی لیا، جس کے نتیجے میں نعمان نیاز کو تحقیقات مکمل ہونے تک آف ایئر کردیا گیا جبکہ شعیب اختر کو بھی ایسی ہی پابندی کا سامنا کرنا پڑا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ تو خود اس پروگرام سے الگ ہوئے تھے۔
Even if there wasn’t a legendary cricketer like #ShoaibAkhtar, still no one should be insulted on national TV when there are millions of people watching the live broadcast.#removeNaumanNiaz must resign or else he should be fired from the job
pic.twitter.com/bXAWWIpllP #NaumanNiaz— DrAsifTweets (@Asiftweets2) October 27, 2021
اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں:
نعمان نیاز۔۔ اب آپ پروگرام سے جاسکتے ہیں
نعمان نیاز کی لائیو شر میں شعیب سے بدتمیزی
شعیب اختر سرکاری ٹی وی پر براہ راست پروگرام چھوڑ کرکیوں گئے؟
Discussion about this post