یہ بیماری منگل کو منظر عام پر آئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو دل کا مرض لاحق ہے۔ ان کا دل بیگم کی جدائی سے ٹوٹ گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جائیں تو اسی بیماری کا چرچا ہے۔ کوئی صحت یابی کی دعا کررہا ہے تو کسی نے اس بیماری پر دلچسپ تبصرے کرنے شروع کردیے۔
پریشان تو سب اس بات پر ہیں کہ اس بیماری کا تلفظ کیسے کیا جائے گا؟
Irony:#NawazSharif diagnosed with the disease he cant pronounce… 😭😭#TakotsuboSyndrome pic.twitter.com/vn3WGJZuFE
— Razi (@murtazaarbabraz) February 2, 2022
کوئی یہ صدا لگا رہا ہے کہ صحت کارڈ سے پاکستان میں ہی کرادیا جائے مفت علاج
Sehat insaaf card also covers #TakotsuboSyndrome
— JZ موجستي (@mindtheGup) February 2, 2022
سینیٹر فیصل جاوید نے ہی بتایا کہ کا ٹاکا سوبو سینڈروم دراصل دل ٹوٹنے کو کہا جاتا ہے۔ یہ بیماری تو ہر شخص کو ہے ۔ خاص کر انہیں جو قید کی زندگی گزار رہے ہیں۔
کسی کے جور و ستم کا تو اک بہانا تھا
ہمارے دل کو بہرحال ٹوٹ جانا تھا#TakotsuboSyndrome
مطلب دل کا ٹوٹ جانا –یہ بیماری تو ہر انسان کو ہے – انکا کیا جو عام لوگ جیلوں میں قید ہیں – کیا انکے دل بہت خوش ہیں –
مبارک ہو ن لیگ والوں – آپکے انقلابی لیڈر – pic.twitter.com/94UK4HB8gE— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) February 1, 2022
کسی کو اس کا نام ہی دیکھ کر لگا یہ مارشل آرٹ کی پریکٹس ہے جو میاں صاحب کررہے ہیں۔
When I first heard the word Takotsubo I thought Mian Sb is working on some kind of Japanese martial art to master. Taking every opponent head on after coming back..#TakotsuboSyndrome
— Abu Adam (@abuadamkk) February 2, 2022
کسی کا خیال ہے کہ پی ایس ایل 6 سے لاہور قلندر نے انہیں اس بیماری سے دوچار کردیا ہے۔ کچھ ایسا ہی دکھڑا کراچی کنگز کے پرستاروں کا بھی ہے۔
We have been experiencing this #TakotsuboSyndrome for last six seasons as LQ fans. Thanks to Mian sb. we now know the name 🤦🏻♂️ https://t.co/8bChbMXtxC
— Imran (@imranhaideraca) February 2, 2022
کوئی یہ لکھ رہا ہے کہ سب کو سیاست کی پڑی ہے کسی نے سوچا کہ نواز شریف ٹوٹے ڈل کے ساتھ کیسے جی رہے ہیں۔
اب یہ بیماری نوازشریف کے معالج ڈاکٹر فیاض شال نے سب کو بتائی ہے، جو کہتے ہیں کہ میاں صاحب کورونا کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ان کی قوت مدافعت بھی بہت کمزور ہے۔ اب طبی ماہرین سے جب اس بیماری کے بارے میں دریافت کیا جائے تو ان کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی غیر معمولی ہے جس کی کوئی وجہ معلوم نہیں۔
ٹاکا سوبو سینڈروم دراصل جاپانی زبان کا لفظ ہے اور ظاہر ہے بیماری بھی وہی سے نکلی ہوگی۔ ڈاکٹرفیاض شال نے نواز شریف کی صحت سے متعلق یہ رپورٹ اب لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی ہے، جس میں اسی جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ اس بیماری کا علاج کیے بغیر نواز شریف کو وطن واپس جانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ پاکستان آکر وہ قید تنہائی میں رہے تو ذہنی دبآؤ اور شریک سفر کلثوم نواز کی وفات کا صدمہ ان کے لیے زہر قاتل بن سکتا ہے۔ ڈاکٹر کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف خواب میں ڈر جاتے ہیں۔
Discussion about this post