اوزئیل مارٹینیز امریکی ریاست میکسیکو کا ایک ایسا ناکام عاشق ہے جس نے اپنی محبوبہ کو پانے کے لیے گردہ تک عطیہ کردیا مگر پھر بھی اپنی محبت سے لاحاصل رہا۔ غیرملکی خبررساں کے مطابق اوزئیل مارٹینیز نے ناکام محبت کی کہانی کو ویڈیو کے طور پر ٹک ٹاک پر شیئر کی، جہاں اس درد بھری داستان کو ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد صارفین نے ناصرف دیکھا بلکہ ناکام محبت کی اس کہانی نے میکسیکو کے نیوز چینلز پر بھی جگہ بنائی۔
اوزئیل کے مطابق انہوں نے اپنی محبوبہ کی ماں کو اپنا ایک گردہ عطیہ کیا جس کے ٹھیک ایک ماہ بعد ہی ان کی محبوبہ نے ان کو ایسا سبق سکھایا کہ شاید ہی وہ اب دوبارہ کسی پر بھروسہ کر سکیں گے کیونکہ گردہ عطیہ کرنے بعد ان کی محبوبہ نے ان سے رشتہ ختم کردیا اور دوسرے لڑکے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
ویڈیو کے مطابق قصہ سناتے وقت اوزئیل شدید غم اور افسردگی کے عالم میں تھے، وہ اپنے صوفے پر تنہا اور ناامید دکھائی دیئے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے اوزئیل سے ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں ایک بہترین اور اعلی ظرف انسان قرار دیا جبکہ کئی صارفین نے ان کی سابقہ محبوبہ کو اوزئیل کو کھونے پر تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔
Discussion about this post