پاکستانی شہرہ آفاق ڈرامے ہو یا مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنانے والے پاکستانی گانے، بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری چربہ سازی میں لے جاتا ہے ہر بار بازی، اس بار بھارتی فلمسازوں نے گلوکار ابرارالحق کا مقبول ترین گانا ”نچ پنجابن” کو شکار بنایا اور ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی آنے والی نئی فلم ” جگ جگ جیو” میں شامل کرلیا گیا۔
اس گانے کیلئے پیشگی اجازت بھی حاصل نہیں کی گئی جس پر ابرار الحق نے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔ گلوکار نے فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی بھی بھارتی فلم کو اپنے گانے کے حقوق فروخت نہیں کیے، اس معاملے پر وہ عدالت جانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
ابرارالحق کے مطابق یہ ان کا چھٹا گانا ہے جس کو کاپی کیا گیا ہے لیکن اس بار وہ اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ دوسری جانب بالی ووڈ انڈسٹری کی اس دو نمبری پر ناظرین بھی چیخ اٹھے ہیں اور سوشل میڈیا پر ناظرین نے طوفان کھڑا کررکھا ہے۔
صارف کائنات کا کہنا تھا کہ پاکستانی آرٹس کی بھارت میں پابندی ہے لیکن پاکستانی گانے چرانے پر اب تک کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔
Pakistani artists ban hain… lekin pakistani ganay churana ban nahi hua abhi tak india mein???? HOW DARE YOU GUYS SPOIL SUCH AN ICONIC PAKISTANI SONG????#NachPunjaban #JugJuggJeeyoTrailer
— ᴋᴀɪ 🇵🇰 (@kayynaat_) May 22, 2022
سونانا ندیم نامی صارف کہتی ہیں کہ ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی نئی فلم میں شہرہ آفاق پاکستانی پنجابی گانے کا بیڑا غرق کردیا۔
Karan Johar has ruined the Pakistan’s best Punjabi song #nachpunjaban in his upcoming movie 😒💔 pic.twitter.com/7Fcfew2eYW
— Sonana Nadeem (@SonanaNadeem) May 22, 2022
فلم ’جگ جگ جیو‘ میں مرکزی کرداروں میں انیل کپور، نیتو سنگھ، ورن دھون اور کائرہ ایڈوانی نظر آئیں گے، یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارتی فلمسازوں نے پاکستانی تخلیق کاروں کے فن پر اپنی دکان چمکائی ہو، ماضی میں بھی پاکستانی مقبول ترین گانوں کو بھارتی گلوکاروں نے چرایا اور اس میں ہیر پھیر کرکے اپنا نام دے ڈالا۔
Discussion about this post