جنوبی کوریا کے پاپ بینڈ بی ٹی ایس نے امریکن میوزک ایوارڈز اے ایم اے میں آرٹسٹ آف دی ائیر کا انعام جیت لیا ہے جس کے بعد نوجوانوں پر مشتمل دنیا بھر میں کروڑوں دلوں کی دھڑکن بی ٹی ایس یہ ایوارڈ جیتنے والا پہلا ایشیائی میوزک گروپ بن گیا ہے۔
یہ بینڈ جنوبی کوریا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سات افراد پر مشتمل ہے جو کہ اپنی منفرد موسیقی کے ساتھ ساتھ اپنے اسٹائلش انداز کہ وجہ سے دنیا بھر میں آئیکن کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ بی ٹی ایس اب تک نو امریکن میوزک ایوارڈز جیت چکا ہے اور تازہ ترین ایوارڈ جیتنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شئیر کرتے ہوئے بی ٹی ایس نے اپنے مداحوں کے ساتھ محبت کا اظہار بھی کیا جنھیں آرمی کے نام سے جانا جاتا ہے۔
[VIDEO] 211202 @BTS_twt
Congratulations to #BTS for winning the ‘U+ Idol Live Popularity’ Award at the 2021 Asia Artist Awards!pic.twitter.com/IHeI5yUpqS
— BTS UPDATES⁷ | @BTSdailyinfo (@BTSdailyinfo) December 2, 2021
بی ٹی ایس بینڈ کا قیام 2017 میں ہوا۔ ابتدا میں ان نوجوانوں نے بینڈ کا نام بینگٹین بوائز رکھا لیکن بعد میں بدل کر اس کا نام بی ٹی ایس ‘بی یونڈ دا سین’ رکھ دیا گیا۔ اپنے ابتدائی دور میں بی ٹی ایس نے ہپ ہاپ میوزک سے آغاز کیا لیکن بعد میں مختلف انداز موسیقی کو بھی البمز میں شامل کرتے رہے۔ بی ٹی ایس کے گائے ہوئے گانے ‘ڈائنا مائٹ’ کو امریکی میگزین بل بورڈ کی جانب سے سو بہترین گانوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا جس کے بعد یہ گانا پہلی پوزیشن لینے والا جنوبی کوریا کا پہلا گانا بن گیا۔ موسیقی کے ساتھ اس بینڈ کے گروپ ممبرز اپنے اسٹائل، بالوں کے انداز اور ملبوسات کے حوالے سے بھی الگ پہچان رکھتے ہیں۔ 2018 میں ایشیا کے پر کشش ترین مردوں کے گروپ میں بی ٹی ایس کو پہلے نمبر پر رکھا گیا۔
پاکستان میں جنوبی کوریا کی زبان سے لاعملی کے باوجود یہاں بہت بڑی تعداد میں نوجوان خصوصاً لڑکیاں بی ٹی ایس کی میوزک کو سنتی اور انجوائے کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 11 سے 16 سال کی عمر کے نوجوان بھی اس گروپ کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ پاکستان میں بی ٹی ایس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گروپ کے ایک سرکردہ ممبر جنگ کوک کی سالگرہ پر گجرانوالہ میں ان کی تصویروں پر مشتمل اشتہاری بورڈ سالگرہ مبارک کے کیپشن کے ساتھ جگہ جگہ لگائے گئےاور ساتھ میں بی ٹی ایس گجرانوالہ آرمی کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات بھی واضح کئے گئے۔
یہ بل بورڈ اگرچہ دو روز کے لیے چیمبر آف کامرس کی اجازت حاصل کرنے کے بعد لگایا گیا تھا البتہ چند گھنٹوں کے بعد ہی گوجرانوالہ کی انتظامیہ نے قانون ساز اسمبلی کے مقامی رکن فرقان عزیز بٹ کی شکایت پر اسے ہٹوا دیا جن کا موقف تھا کہ اس اقدام سے مبینہ طور پر ’ہم جنس پرستی کی تشہیر‘ کی ہو رہی ہے۔ اس اقدام کے بعد بی ٹی ایس کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر بھرپور رد عمل کا اظہار کیا۔
بی ٹی ایس خود بھی پاکستان میں اپنی مقبولیت سے واقف ہے، گروپ نے برازیل میں ایک کنسرٹ کے دوران اپنے گانے ‘لو یور سیلف’ پر پرفارم کیا، پرفارمنس ایریا کے عقب میں لگی اسکرین پر بینڈ نے مختلف زبانوں میں Love لکھا۔ اسی اسکرین پر اردو میں عشق اور محبت بھی لکھا گیاجسے پاکستانی مداحوں کی جانب سے بہت سراہا گیا۔ اس واقعے کے بعد ٹوئٹر پر ‘بی ٹی ایس آور محبت’ کے ہیش ٹیگس بھی گھنٹوں ٹرینڈ کرتے رہے۔
BTS wrote muhabbat in urdu(meem hai bai tai) daebak🥰 atleast they know we exist. Am soO happy to see this💜they taught us how to stay positive in ur life,do more n more hard work, always stay down to earth,give respect n luv to each other #BTSARMY #BTSOurMuhabbat #wepurplebts💜 pic.twitter.com/6hQ2rQEN2u
— 𝐁𝐚𝐧𝐠𝐭𝐞𝐞𝐳𝐜𝐚𝐟𝐞🇵🇰🦋✨ (@bangteezlicious) May 27, 2019
Discussion about this post