لاہور میں کھیلے جانے والے فائنل میں خیبرپختونخوا کا مقابلہ سینٹرل پنجاب سے تھا۔ تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔سینٹرل پنجاب بدقسمتی سے ٹاس بھی نہ جیت سکی۔ جس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 148رنز اسکور بورڈ پر سجائے۔ ان میں احمد شہزاد کے 44اور کامران اکمل کے 42رنز نمایاں رہے۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے محمد عمران اور کپتان افتخار احمد نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ ارشد اقبال کے حصے میں 2کھلاڑیوں کو شکار بنانے کاا عزاز آیا۔
جواب میں خیبر پختونخوا نے ہدف کے تعاقب میں انتہائی ذمے داری کا کھیل دکھایا۔ گو کہ 57رنز پر اُس کے 2کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے لیکن اس کے بعد کپتان افتخار احمدنے اپنا کھیل دکھایا۔ اس موقع پر کامران غلام 37رنز بنا کر ڈریسنگ روم کے مہمان بن بیٹھے لیکن مین آف دی میچ افتخار احمد کا جارحانہ انداز جاری رہا۔ جنہوں نے 2چھکوں اور6 چھکوں کی مدد سے صرف 19گیندوں پر 45رنز بنائے، جس میں وننگ شارٹ کے لیے لگایا گیا چوکہ بھی شامل تھا۔جبکہ وکٹ کے دوسری جانب عادل امین 25رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں خیبرپختونخوا نے 7وکٹوں سے دوسری بار نیشنل ٹی T20 کپ جیت کر شاندار ریکارڈ بنایا۔
That’s the winning shot by Iftikhar Ahmed!👏👏#KPvCP Live: https://t.co/AJMOSJoZgT#KhelTouHoRahaHai | #NationalT20Cup pic.twitter.com/LYNtMPPyUB
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 13, 2021
Discussion about this post