یچ سے چند منٹ پہلے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ’سیکوریٹی تھریٹ‘ کا بہانہ بنا کر پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا یہ یکطرفہ فیصلہ ہے، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے شدید احتجاج کیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں 3ون ڈے اور 5ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلنے تھے لیکن نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق انہیں ا س دورے کے دوران ’سیکوریٹی تھریٹ‘ ملی تھی، جس کو دیکھتے ہوئے یہ ممکن نہیں کہ دورے کو جاری رکھا جائے۔
بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ یقینی طور پر یہ کرکٹ کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے لیکن ان کے نزدیک کھلاڑیوں کی حفاظت اہمیت رکھتی ہے اور انہی کے بہترین مفاد میں یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہوئے۔ کرکٹ حلقوں میں نیوزی لینڈ بورڈ کا یہ فیصلہ حیران کن اور غیر متوقع سمجھا جارہا ہے۔
The BLACKCAPS are abandoning their tour of Pakistan following a New Zealand government security alert.
Arrangements are now being made for the team’s departure.
More information | https://t.co/Lkgg6mAsfu
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) September 17, 2021
بالخصوص اس ضمن میں جب دورے سے قبل نیوزی لینڈ کے سیکوریٹی ماہرین نے حفاظتی اقدامات پر تسلی کا اظہار کیا تھا اور گزشتہ 5روز سے کیوی ٹیم راولپنڈی میں نیٹ پریکٹس میں بھی مصروف تھی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اس ساری صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے کیوی ہم منصب سے بھی رابط کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکوریٹی میسر ہے۔
اب سے کچھ دیر قبل وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے اور PCB کے مطابق خود نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 17, 2021
پی سی بی کے مطابق خود نیوزی لینڈ کی سیکوریٹی نے پاکستان کے سیکوریٹی انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا تھا۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی اینٹلی جنس ایجنسز دنیا کے بہترین اینٹلی جنس سسٹم میں شامل ہیں اور اُن کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کا خطرہ نہیں لیکن نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے از حد احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے دورے منسوخ کرنے کے یکطرفہ فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
Earlier today, the New Zealand cricket board informed us that they had been alerted to some security alert and have unilaterally decided to postpone the series.
PCB and Govt of Pakistan made fool proof security arrangements for all visiting teams. 1/4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 17, 2021
کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ منسوخ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اگر کرکٹ ٹیم کو ’سیکوریٹی تھریٹ‘ کا خطرہ تھا تو انہوں نے پاکستان کا رخ ہی نہیں کرنا چاہیے تھا۔
Discussion about this post