گرینز پارٹی سے تعلق رکھنے والی جولی اینی جینٹر کو رات میں بچے کی پیدائش کا درد ہوا تو انہوں نے ہنگامی بنیادوں پر ایمبولینس کو طلب کرنے کے بجائے گھر میں پڑی ہوئی وہ سائیکل نکالی جو عام طور پر وہ استعمال کرتی رہتی ہیں۔ جولی اینی نے بھاگم بھاگ اس میں سوار ہو کر قریبی اسپتال کا رخ کیا۔ جہاں انہوں نے بچے کو جنم دیا۔ جس کی اطلاع انہوں نے فیس بک پر دی۔
جولی اینی نے لکھا کہ خوش خبری کی بات یہ ہے کہ ہمارے خاندان میں نئے رکن کا استقبال ہوا ہے۔ اُن کے مطابق سائیکل چلانے کی وجہ سے بچے کی پیدائش میں آسانی ہوئی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جولی اینی عام طور پر سائیکل کا بہت زیادہ استعمال کرتی ہیں اور جس وقت انہیں زچگی کا درد ہوا تو انہوں نے اسپتال جانے کے لیے سائیکل کا ہی انتخاب کیا۔
جولی اینی کو فیس بک پر بیشتر صارفین اور ان کے احباب نے ننھے مہمان کی آمد پر جہاں مبارک باد دی، وہیں ان کے حاملہ ہوتے ہوئے سائیکل چلانے کی داد بھی دینے میں کوئی کنجوسی کا اظہار نہیں کیا۔ فیس بک پر جولی نے وہ تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ اسپتال کی پارکنگ میں سائیکل کے ساتھ کھڑی ہیں۔
Discussion about this post