سوشل میڈیا پر اس وقت دن 4 دن پرانی ٹک ٹاک کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کوئی ٹک ٹاکرز نہیں بلکہ نجی ٹی وی چینل کے دو اینکرز ہیں۔ جس میں سرخ لباس میں ملبوس خاتون اینکراسٹوڈیو میں بھارتی گانے” دل پہ میرے تیرا اختیار ہوا ہے ایسا لگ رہا ہے جیسے پیار ہوا ہے ” پر ادائیں دکھاتے ہوئے کرسی سے اٹھتی ہیں تو اگلے ہی سکینڈ مرد اینکر بھی ان کی جانب بڑھتا ہےاور پھر دونوں ہی ایک دوسرے کے دلوں کو چرانے کی جستجو میں مگن ہوجاتے ہیں۔
بظاہر یہ لگا کہ یہ کسی فلم کا منظر ہو۔ جس پر سوشل میڈیا پر جہاں تنقید ہورہی ہے وہی کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں نے خبروں کے بوجھل اور تھکا دینے والے انبار میں کچھ وقت اپنے لیے تفریح کے لیے نکالا ہے لیکن بیشتر کا ماننا ہے کہ صحافت کا ہیڈ کوارٹر نیوز روم کو تصور کیا جاتا ہے اوروہاں بیٹھ کر اس طرح کی غیر ذمے دارانہ اور بازاری انداز پر چینل انتطامیہ کو دونوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔
@afaaqrao♬ original sound – Tik Toker
دونوں اینکرز کون ہیں؟
دونوں اینکرز کا تعلق ” کوہ نور چینل ” سے ہے ۔ مرد اینکر راؤ آفاق احمد ہیں جبکہ خاتون ڈاکٹرنبیہ علی خان ہیں۔ دونوں کا موقف ہے کہ ویڈیو صرف اپنے لیے بنائی تھی کیونکہ ٹک ٹاک کا شوق ہے۔بہرحال اندازہ نہیں تھا کہ ویڈیو اس قدر وائرل ہوجائے گی۔ خاتون اینکر نے ویڈیو بنانے کی صفائی دیتے ہوئے کہا دوسرے اینکرز بھی اسٹوڈیوز میں ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہیں پھر اُن پر تنقید کیوں ؟ شہرت کا کوئی لالچ نہیں کیونکہ ہم تو 24 گھنٹے ٹی وی اسکرین پر نظر آتے ہیں۔
خاتون اینکر کے مطابق پسند اور ناپسند کرنے کا حق سب کو ہے لیکن بیشتر کو کسی کی راتوں رات شہر ہضم نہیں ہوتی۔ راؤ آفاق احمد کہتے ہیں کہ ادارے میں ساتھ کام کرنے والے خاندان کی طرح ہوتے ہیں۔ گانے پر بس اداکاری کی ہے اور کچھ نہیں۔ ان کے مطابق ویڈیو جب وائرل ہوئی تو بعد میں انہوں نے معذرت بھی کی کیونکہ کئی نے تنقید کرکے دل آزاری کی، جس سے تکلیف ہوئی۔
@afaaqrao @drnabihaalikhan6 #RaoAfaqAhmad #mediapersonality #Anchor #coanchor #Media ♬ original sound – Nadeem Zaen
ویڈیو کتنی بار دیکھی جاچکی ہے
دونوں نیوز اینکرز کی ٹک ٹاک ویڈیو کو اب تک 11 لاکھ افراد ٹک ٹاک پر دیکھ چکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر یہ ویڈیو زیر گردش ہے، جہاں صارفین سمیت سینئر صحافیوں نے سخت تنقید کی وہیں کچھ صارفین نے اس ویڈیو کو کام کے دوران فارغ اوقات میں ان کا ذاتی شوق قرار دیا۔
Discussion about this post