فلموں کے شوقین اور نیٹ فلیکس کے دیوانے اب اسٹریمنگ ویب سائٹس پر فلسطینی فلم سازوں اوران کی کہانیوں پر مبنی فلموں کو بھی دیکھ سکیں گے، کیونکہ نیٹ فلیکس نے ’فلسطینی کہانیوں‘ کے نام سے 32 ایوارڈ یافتہ فلموں پر مشتمل کلیکشن لانچ کی ہے جو مغربی کنارے اور غزہ میں رہنے والے افراد کی زندگیوں کی عکاسی کرتی ہیں، یہ ایک بڑی اسٹریمنگ سروس کی طرف سے اپنی نوعیت کا اہم قدم ہے۔ انہیں کلیکشن میں امین نایفہ کی ایوارڈ یافتہ فلم ”دی کراسنگ” بھی شامل ہے۔ جس میں امین نایفہ نے اسرائیلی فوجی چوکی سے گزرنے کے ذاتی تجربے کو بیان کیا ہے۔ نایفہ کی فلم اُن لمحات کی عکاسی کرتی ہیں جب انہیں اپنے نانا کو ملنے کے لیے اسرائیلی فوجی چوکی سے گزرتے ہوئے جدوجہد سے گزرنا پڑتا تھا۔ مغربی کنارے پر اسرائیلی فوجی نے اپنی چوکیاں بنائی ہوئی جو فلسطینی عوام کیلئے رکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔
ہدایتکار امین نایفہ کے نیٹ فلیکس اس وقت بدل گیا جب نیٹ فلیکس نے فلسطینی کہانیوں کو لانچ کیا، انہوں نے رائٹرز کو بتایا کہ اب جب آپ نیٹ فلکس پر سرچ بٹن میں فلسطین ٹائپ کریں گے تو آپ کو بہت سے مختلف عنوانات نظر آئیں گے جو آپ دیکھ سکتے ہیں۔ اس سے قبل جب فلسطین ٹائپ کیا جاتا تھا تو مجھے صرف اسرائیلی فلمیں ظاہر ہوتی تھیں۔ امین نایفہ نے مزید کہا کہ ہم اسی لیے فلم بناتے ہیں تاکہ لوگ ہمیں جانیں، ہماری کہانیوں کو دیکھیں۔
Discussion about this post