واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کےلیے میسجیز کے جوابات کو مزید مزیدار اور دلچسپ بنانے کے لیے نئے ایموجیز متعارف کروادیے ہیں جس کے بعد اینڈروئیڈ صارفین نئی اپ ڈیٹ بیٹا ورژن 79۔8۔22۔2 کے ذریعے واٹس ایپ چیٹ پر 107 نئے ایموجیز کا استعمال کرسکتے ہیں۔ ایموجیز کی ریفرینس ویب سائٹ ایموجی پیڈیا کے مطابق نئے دلچسپ ایموجیز میں 7 نئے فیسز، 2 صنفی غیر جانبدار شخص کے ایموجیز، بائٹنگ لپس، ٹرول فیس، 7 نئے ہاتھ کے اشارے، مختلف رنگ کے اختیارات کے ساتھ 20 نئے ہینڈ شیک ایموجیز جبکہ جانور اور نیچر، کھانے اور ڈرنکس، مختلف اشیاء اور علامتوں کے 18 ایموجیز شامل ہیں۔
واٹس انتظامیہ کے مطابق آئندہ دنوں میں صارفین ان نئے ایموجیز کو بہت جلد واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ اور واٹس ایپ ویب پر بھی استعمال کرسکیں گے۔
Discussion about this post