رمضان میں غیر اخلاقی پروگرام نشر کرنے پر ہوگی پابندی، نہ ہوگا گیم شو اور نہ ہی ہوگا کوئیز شو کے نام پر ہلہ گلہ، وفاقی وزیر مذہبی امور نے صدر اور وزیراعظم کو تجاویز بھیج دیں۔ وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کی جانب سے جاری بیان میں ٹی وی چینلز پر رمضان نشریات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ رمضان نشریات کی اولین ترجیح معاشرے میں مذہبی اور مسلکی ہم آہنگی ہونا چاہیئے، نشریات میں متنازع مسائل اور مسلک سے متعلق سوالات پر بحث سے اجتناب کیا جائے اور ہر مکاتب فکر اسلام اور مقدس شخصیات کا احترام اور عزت لازمی کیا جائے۔
وزیر مذہبی امور نے تجویز پر زور دیا ہے کہ نشریات کا میزبان دینی اور مذہبی علم سے واقفیت رکھتا ہوں، میزبان اور مہمانوں کے لباس کا بھی خیال رکھا جائے تاکہ ماہ رمضان کا تقدس پامال نہ ہوں۔ تجویز میں سحر اور افطار کے دوران غیر اخلاقی، غیر سنجیدہ اور غیر مناسب اشتہارات و پروگرام پر بھی پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر پیر مراسلے میں درخواست کی گئی ہے کہ وزیراعظم اور صدر مملکت رمضان نشریات کے حوالے سے وزارت اطلاعات، پیمرا اور تمام ٹی وی چینلز کو مناسب ہدایات جاری کروائیں۔
رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق عوامی حلقوں کی شکایات پر وزیر مذہبی امور @NoorulhaqPir نے @PresOfPakistan اور @PakPMO کو رمضان نشریات کے حوالے سے 6 رہنما اصول ارسال کر دیے:
1۔ معاشرے میں مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کا فروغ رمضان نشریات کی اولین ترجیح ہونا چاہئے۔
1/3 pic.twitter.com/yQMnBIBv1c— Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony (@MORAisbOfficial) March 17, 2022
Discussion about this post