وزیراعظم عمران خان نے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب میں ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ اپوزیشن کی جانب رکھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جو اُن کے شکار کے لیے نکلے ہیں، انہیں شکست دیں گے۔ ساری جنگ صرف یہ ہے کہ کسی طرح ان کے مقدمات ختم کردیے جائیں لیکن ایسا وہ نہیں کریں گے کیونکہ یہ وطن کے ساتھ غداری ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ اسلام اباد میں ضمیر کے سودے 25 کروڑ روپے تک میں ہورہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ لینے کے لیے کبھی مذہب کو استعمال نہیں کرتا۔ ایمان والوں کوکوئی خرید نہیں سکتا اور ناہی کوئی ڈرا سکتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے پوری کوشش کی کہ ڈیزل کی قیمت کم کی جائے۔ #ImranKhan #PMImranKhan #Mansehra #PTI #MualanaFazalurRehman #Pakistan #Taar pic.twitter.com/gkcbFrX7oF
— Taar.TV (@taar_tv) March 25, 2022
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت سے اسی وقت دوستی کریں گے جب کشمیریوں سے وہ انصاف کرے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دیں گے، دنیا بھر میں ہرے پاسپورٹ کی عزت کرواکر دکھائیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خدا کا حکم ہے ہر انسان اچھائی کے ساتھ کھڑا ہو، بدی کے خلاف جہاد کرے، خدا نے کسی کو اجازت نہیں دی کہ اچھے اور برے کی جنگ میں نیوٹرل ہونے کی۔
پی ٹی آئی کا مانسہرہ میں جلسہ، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اللہ نے کسی کو اجازت نہیں دی، اچھے اور برے کی جنگ میں نیوٹرل ہوں۔ #ImranKhan #PMImranKhan #Mansehra #PTI #MualanaFazalurRehman #Opposition #Islamabad #Pakistan #Taar pic.twitter.com/uem7M1Jgfs
— Taar.TV (@taar_tv) March 25, 2022
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایمان یہی ہے کہ ملک کو مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چلانا ہے۔ معاشرے میں عدل و انصاف کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ جن ملکوں میں لیڈروں کا چوری کا پیسہ پڑا تھا، اُن کے غلام بن گئے ۔
Discussion about this post