وزیراعظم عمران خان نے بذریعہ ٹوئٹس کہا ہے کہ پینڈورا پیپرز نے اشرافیہ کی ناجائز دولت کو بے نقاب کیا ہے۔ ناجائز دولت ٹیکس چوری اور بدعنوانی کے ذریعے جمع کی جاتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے یقین دلایا کہ جن پاکستانیوں کے نام پینڈورا پیپرز میں شامل ہیں، ان کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی۔ جو بھی قصور وار پایا گیا،اُس کے خلا ف کارروائی ہوگی۔
We welcome the Pandora Papers exposing the ill-gotten wealth of elites, accumulated through tax evasion & corruption & laundered out to financial "havens”. The UN SG’s Panel FACTI calculated a staggering $7 trillion in stolen assets parked in largely offshore tax havens.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 3, 2021
اشرافیہ نے کالے دھن کو مالیاتی محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیا۔ غریب ملکوں کا پیسہ روکنے کے لیے امیر ملک کچھ نہیں کرتے۔ وزیراعظم کے مطابق غریب ممالک کے عوام پر پیسہ خرچ ہونے کے بجائے آف شور مں جاتا ہے۔ فیکٹی کے مطابق تقریباً 7ٹریلین ڈالر محفوظ پناہ گاہوں میں رکھا گیا۔ عالمی برداری اس حوالے سے اقدامات کرے تاکہ ٹیکس چوری اور کالے دھن پر قابو پایا جائے۔
My govt will investigate all our citizens mentioned in the Pandora Papers & if any wrongdoing is established we will take appropriate action. I call on the international community to treat this grave injustice as similar to the climate change crisis.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 3, 2021
Discussion about this post