وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کی غیر معمولی بیٹنگ کی جہاں تعریف کی وہیں انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔ محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی بیٹنگ کا بھی سراہا ۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بدقسمتی سے وہ یہ زبردست قسم کا میچ نہ دیکھ سکے ۔
وزیراعظم عمران خان نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ دراصل وہ میچ فکسنگ کے خلاف ایک اور محاذ پر لڑرہے ہیں، جہاں ان کے کھلاڑیوں کو بھاری رقم دے کر وفاداری بدلنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کا کراچی ٹیسٹ بدھ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہوا۔
Unfortunately I could not watch this match as I am fighting on another front against match fixing where huge amounts of money are being used to lure my players!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 17, 2022
جس میں بابراعظم نے بطور کپتان 196 رنز کی بڑی اننگ کھیل کر عالمی ریکارڈ بھی بنایا۔ اسی طرح محمد رضوان نے میچ میں شکست کا رخ بدلنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
Discussion about this post