پیر کو ملک میں اومیکرون کے نئے سب ویرینئٹ کے پہلے کیس کے منظرعام پر آنے کے بعد اب وفاقی حکومت نے فوری ایکشن لیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت میں بند کیے جانے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت دی ہے۔ جبکہ اومیکرون کے بعد کی صورتحال پر وزارت صحت سے مکمل رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔
یاد رہے کہ نئے ویریئنٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں قومی وزارت صحت نے عوام سے پھر کہا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیرکو اختیار کریں اور ساتھ ہی کورونا ویکسی نیشن کرائیں۔ جن کی دونوں ڈوز مکمل ہوگئی ہیں وہ 6 ماہ بعد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔ سابق حکومت نے این سی او سی کو یکم اپریل کو بند کردیا تھا اور اس کی تمام تر ذمے داریاں وزارت صحت کو منتقل کردی گئی تھیں۔
Discussion about this post