وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھی پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے اور دیگر ممالک سے انتہائی کم ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کو غریبوں کا احساس تھا جبھی انہوں نے پوری کوشش کہ عوام پر پیٹرولیم مصنوعات میں کم سے کم اضافہ کیا جائے۔ وزیر خزانہ نے اس بات کا بھی شکوہ کیا کہ حکومت کو نقصان ہورہا ہے لیکن وہ پھر بھی عوام کی بھلائی کے لیے کام کررہی ہے۔جبھی چینی 90روپے فی کلو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے امید دلائی کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کا یہ طوفان تھم جائے گا۔ امید ہے کہ گھی کی قیمت 300روپے سے بھی نیچے آجائے گی۔ عوام کو اگر مچھلی نہیں دے رہے تو انہیں مچھلی پکڑنا ضرور سکھا دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی خاص ہدایت ہے کہ عوام کو جتنا ریلیف دیا جائے، اُس کے تمام تر اقدامات کیے جائیں۔
Minister of State for Information @teamfarrukhabib and Minister for Finance Shaukat Tarin Talks to Media in #Islamabad.
Watch Full 👇
▶️ https://t.co/jcdn0AevhK#PTI pic.twitter.com/nsA9HTdO3F— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 1, 2021
Discussion about this post