وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے اتحادیوں کو آج افطار ڈنر پر مدعو کرلیا گیا جہاں کابینہ کے ناموں کو حتمی تشکیل دی جائے گی اور کابینہ کی تشکیل کے قائم خصوصی کمیٹی اپنی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12 وزراء ہوں گے، پیپلزپارٹی کے7، جے یو آئی ف کے 3 اور ایک وزیر مملکت ہوگا۔ پی پی رہنماء راجہ پرویزاشرف اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے متوقع امیدوار ہیں جبکہ سینٹ چیئرمین کیلئے متوقع امیدوار یوسف رضا گیلانی ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایم، باپ پارٹی اور بی این پی مینگل کو 2 ، 2 وزارتیں دی جائے گی، اے این پی کو وزارت مواصلات دی جائے گی جبکہ آزاد اراکین کو بھی وزارتیں دئیے جانے کا امکان ہے۔
Discussion about this post